ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس نے لگایا مودی سے گلے ملتے راہل گاندھی کا پوسٹر ، لکھا : نفرت سے نہیں پیار سے جیتیں گے

کانگریس نے لگایا مودی سے گلے ملتے راہل گاندھی کا پوسٹر ، لکھا : نفرت سے نہیں پیار سے جیتیں گے

Sun, 22 Jul 2018 22:41:08    S.O. News Service

نئی دہلی ،22جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)لوک سبھا میں عدم اعتماد کی تحریک پر بحث کے دوران کانگریس صدر راہل گاندھی کا وزیراعظم مودی سے گلے ملنا اب سرخیوں میں ہے ۔ بی جے پی جہاں پارلیمنٹ کے وقار کے خلاف بتاکراس کی تنقید کررہی ہے وہیں کانگریس اسے پیار کا پیغام بتاکر اگلے انتخابات میں اس کا استعمال کرنے کی کوشش میں ہے۔ اسی کی ایک مثال ممبئی کے اندھیری میں دیکھنے کو ملی ، جہاں کانگریس نے راہل گاندھی کے وزیر اعظم مودی سے گلے ملنے کا پوسٹر لگایا ہے۔ اس پوسٹر میں لکھا ہے کہ نفرت سے نہیں ، پیار سے جیتیں گے ۔

بتایا جارہا ہے کہ ممبئی کانگریس کے صدر اور سابق ممبر پارلیمنٹ سنجے نروپم نے یہ پوسٹر چھپوانے کی ہدایت دی تھی ۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر بھی یہ پوسٹر شیئر کیا ہے۔

خیال رہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پر بحث کے دوران کانگریس صدر نے اپنی تقریر میں یہ بات کہی تھی ۔ راہل نے جمعہ کو کہا تھا کہ آپ مجھے پپو بلا سکتے ہیں اور آپ جیسے چاہیں مجھے نازیبا الفاظ بھی کہہ سکتے ہیں ، لیکن آپ کیلئے میرے من میں ذرہ برابر بھی نفرت نہیں ہے۔ راہل نے کہا تھا کہ ہم آپ کے غصے کو پیار میں بدلیں گے ، میں کانگریس ہوں ۔


Share: